اقوام متحدہ کا کشمیر میں انسانی حقوق اور معمولات زندگی کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سرکارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں فوری طور پر انسانی حقوق اور معمولات زندگی کو بحال کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی سرکارسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں فوری طور پر انسانی حقوق اور معمولات زندگی کو بحال کرے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کلویلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش ہے، وادی میں انسانی حقوق معطل ہیں اور شہریوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

ترجمان روپرٹ کلویلی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کر کے معمولات زندگی کو فی الفور بحال کرے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ روپرٹ کلویلی نے مزید کہا کہ بھارت نے وادی بھر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے، اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر قدغن لگائی گئی ہے، مواصلاتی نظام منقطع ہیں اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔

News Code 1894982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =