مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ عراق اور لبنان کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کا منصوبہ ناکام ہوجائےگا۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ کل سعودی عرب نے یمن کے وزیر اعظم کو دباؤ کے ذریعہ استعفی دینے پر مجبور کیا اور ملک کو حکومت سے محروم کردیا، جس کی وجہ سے یمن میں سعودی عرب کا شوم منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا اور سعودی عرب و امریکہ اب عراق اور لبنان کے عوام کو حکومت سے محروم کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں اور امریکہ و سعودی عرب کا یہ ناپاک منصوبہ بھی ناکام ہوجائےگا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ عراق اور لبنان کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کا منصوبہ ناکام ہوجائےگا۔
News ID 1894980
آپ کا تبصرہ