نواز شریف کی سزا  8 ہفتوں کےلیے معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا 8 ہفتوں کےلیے معطل کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا  8 ہفتوں کےلیے معطل کردی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق اور محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ان کی سزا معطلی کی درخواست منظور کی اور انہیں 20 ،20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 8 ہفتوں میں نواز شریف کا علاج مکمل نہ ہونے پر صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

News Code 1894971

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =