مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے شام پر ترکی کی لشکر کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام پر ترکی کی فوجی لشکر کشی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور ناوابستہ تحریک کے اصولوں کے منافی ہے۔
مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کو فوری طور پر اپنی فوج کو شام کی سرزمین سے خارج کرلینا چاہیے اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2254 کی روشنی میں شام کے بحران کو سیاسی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ