مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پھلوں کی ترسیل پر مامور ٹرکوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 ٹرک ڈرائیور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے مختلف علاقوں سے پھل لانے والے ٹرکوں کو مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 ٹرک ڈرائیور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ حملہ آوروں نے ٹرک کو آگ بھی لگا دی۔ ہلاک ہونے والے ایک ڈرائیورکی شناخت محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق راجھستان سے ہے جب کہ زخمی ڈرائیور کا نام جیون ہے اور وہ ہریانہ کا رہائشی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں سمیت کپواڑہ، باندی پورہ اور پلوامہ میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پھلوں کی ترسیل پر مامور ٹرکوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 ٹرک ڈرائیور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
News ID 1894858
آپ کا تبصرہ