پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور معاہدے کی تقریب منسوخ کردی گئی

پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور کوریڈور کے حوالے سے باہمی معاہدے پر دستخط کیلئے 23 اکتوبرکو ہونے والی تقریب مؤخر کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور کوریڈور کے حوالے سے باہمی معاہدے پر دستخط کیلئے 23 اکتوبرکو ہونے والی  تقریب مؤخر کردی گئی ہے۔بھارت نے کرتارپور راہداری کے حوالے سے پاکستانی مسودے کو تسلیم کرتے ہوئے 23 اکتوبر کو دستخط کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور کوریڈورکے حوالے سے معاملات طے ہوچکے ہیں تاہم بھارت تاحال 20 ڈالر فی شخص  فیس پر اعتراض کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط  کرنے سے گریز کر رہا ہے۔

News Code 1894792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =