شامی صدر نے ترک صدر کو چور اور ڈاکو قراردیدیا

شام کے صدر بشار اسد نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر اردوغان چور اور ڈاکو ہیں اس سے قبل اس نے شام کے تیل اور فیکٹریوں کو لوٹا اور آج وہ شام کی سرزمین پر قبضہ جمانے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر اردوغان چور اور ڈاکو ہیں اس سے قبل اس نے شام کے تیل اور فیکٹریوں کو لوٹا اور آج وہ شام کی سرزمین پر قبضہ جمانے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ ہم متحد ہوکر ملک و قوم کا بھر پور دفاع کریں گے اور میرا اس بات پر یقین ہے کہ ادلب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے شام بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے آج اچانک صوبہ ادلب میں جنگ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور شامی فوج کے بلند حوصلوں کی تعریف کی۔

News Code 1894783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =