پاکستانی پولیس نے  نواز شریف کے داماد کو گرفتار کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی زیر حراست نائب صدر مریم کے شوہر کو پیر کی شب موٹروے سے گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بذریعہ موٹروے بھیرہ سے واپس لاہور جارہے تھے۔پولیس نے ان کے خلاف 11 اکتوبر کو ریاستی اداروں کے خلاف بات کرنے پر 13 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے حکومتِ پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی اور عوام کو اکسایا۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے امن و عامہ کو نقصان پہنچانے والی تقریر کرتے ہوئے عوام کو متنفر کر کے حکومت گرانے کی احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔

اس بارے میں ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ’محمد صفدر پر  " نفرت انگیز"  تقریر کرنے اور کارکنوں کو اشتعال دلانے کا الزام ہے۔

News Code 1894771

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =