پاکستان میں دو قبائلی گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک میں دو قبائلی گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ  کے ضلع ٹانک میں دو قبائلی گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ تھانہ ملازئی کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر بیٹنی قبیلے سے تعلق رکھنے والے نامعلوم مسلح افراد نے شربتی روڈ پر فائرنگ کرکے مروت قبیلے کے 2 افراد کو قتل کردیا۔

جب مروت قبیلے کو واقعے کی اطلاع ملی تو اس نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں اماخیل میں واقع پیٹرول پمپ پر موجود افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیٹنی قبیلے کے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بعد ازاں انعام گروپ نے مزید اشتعال میں آکر درہ بین روڈ پر بیٹنی قبیلے کی وین پر فائرنگ کی جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ٹانک منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مسلح افراد کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

News Code 1894659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =