مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات کے بعد نیا بریگزٹ معاہدہ طے پاگیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسی ڈیل ہے جس سے سارا کنٹرول برطانیہ کے پاس آجائے گا۔نئے بریگزٹ معاہدے کو برطانوی پارلیمنٹ سے ہفتے کے روز منظور کروایا جائے گا۔
یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئی بریگزٹ ڈیل ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ