ٹرمپ کا توہین آمیز خط/ اردوغان کو احمق ، نادان اور شیطان قراردیدیا

ترک صدر رجب طیب اردوغان کے نام امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا توہین پر مبنی دھمکی آمیز خط منظر عام پر آگیا ہے ٹرمپ نے خط میں ترک صدر کو احمق ، نادان اور شیطان نہ بننے کا مشورہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کے نام امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  کا توہین پر مبنی دھمکی آمیز خط منظر عام پر آگیا ہے ٹرمپ نے خط میں ترک صدر کو احمق ، نادان اور شیطان قراردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے طیب اردوغان کو تحکمانہ انداز میں کہا کہ اکھڑ اور احمق مت بنو، انسانیت کے انداز سے اقدام اٹھایا تو تاریخ آپ کو اچھے لفظوں سے یاد رکھے گی، اچھے اقدام نہ ہوئے تو تاریخ آپ کو شیطان کی حیثیت سے یاد کرے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں ترک صدر کو لکھا کہ آپ ہزاروں افرادکو مارنے کا ذمہ دار نہیں بنناچاہتے، میں بھی ترک معیشت تباہ کرنے کا ذمہ دار نہیں بننا چاہتا۔ خط کے اختتام پر امریکی صدر نے ترک ہم منصب کو فون کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ شام سے امریکی انخلا کے تین روز بعد تحریر خط پر 9 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ امریکہ نے پہلے ترک صدر اردوغان کو شامی کردوں پر حملہ کرنے کا راستہ فراہم کیا اورامریکی فوج کو ترک سرحد سے ہٹا لیا جس کے بعد ترکی نے تاریخي غلطی کرتے ہوئے شام کے کردوں کے خلاف فوجی  کارروائی کا آغاز کردیا ۔ شامی کردوں کے خلاف ترکی کے فوجی حملے کو دو ہفتہ ہوگئے ہیں ۔ ادھر شامی فوج اور کردوں نے باہمی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور وہ  شامی سرزمین پر ترکی کی لشکر کشی کے خلاف ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔ شامی فوج منبج اور کوبانی میں پہنچ گئی ہے اور کردوں نے شامی فوج کو والہانہ استقبال کیا ہے۔

News Code 1894650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =