سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 35 افراد ہلاک

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔  مدینہ منورہ سے 170 کلو مٹیر دور الاکحل ہجرہ روڈ پر بس اور لوڈر میں تصادم کے باعث جانی نقصان ہوا، بس میں 39 مسافر سوار تھے۔ سعودی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایشیا اور عرب ممالک سے ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو الحمنا اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

News Code 1894636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =