پاکستان میں خواتین کو بلیک میل کرنے والے 11 افراد گرفتار

پاکستانی پولیس نے فیس بک اور وٹس ایپ پر خواتین کو بلیک میل کرنے والے 11 افراد گرفتارکرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے فیس بک اور وٹس ایپ پر خواتین کو بلیک میل کرنے والے 11 افراد گرفتارکرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے خواتین کو وٹس ایپ اور فیس بک پر بلیک میل کرنے اور دھمکیاں دینے والے 11 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل پنجاب نے خواتین کو وٹس ایپ اور فیس بک پر بلیک میل اور دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ کے دوران11 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جبکہ ریڈ بک میں شامل 5 انسانی سمگلروں کی گرفتاری عمل لاتے ہوئے ان سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی کی ہدایت پر سائیبر کرائم سیل نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران لاہور،سیالکوٹ،نارووال ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کارروائیاں کیں، لاہور کے مختلف علاقوں سے ملزمان فرحان خالد اور عمر پرویزکو گرفتار کر کے موبائل فون، وٹس ایپ اور فیس بک مواد برآمد کیا۔

News Code 1894618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =