بحر احمر میں ایرانی تیل بردار کشتی میں دھماکہ

بحر احمر میں ایران کی تیل بردار کشتی پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کشتی سے تیل سمندر میں بہہ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحر احمر میں ایران کی تیل بردار کشتی پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کشتی سے تیل سمندر میں بہہ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ سے 60 کلو میٹر دور بحر احمر میں ایرانی کشتی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کشتی میں تیل کے دو مخزنوں سے تیل خارج ہوکر سمندر میں بہہ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں کشتی میں دھماکہ ہوا ہے اور کشتی سے تیل سمندر میں خارج ہورہا ہے۔اسکائي نیوز کے مطابق ایرانی تیل بردار کشتی میں آگ لگ گئی ہے۔

News Code 1894473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =