کراچی میں سکیورٹی فورسز نے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان رینجرزنے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز اعلامیہ کے مطابق ماڈل کالونی، کورنگی، گلشنِ معمار، بریگیڈ اور پی آئی بی کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے15 ملزمان محمد فاروق، محمد راشدعرف موٹا، عرفان عرف چٹا، محمد کاشف عرف انّا، بسم اللّٰہ عرف وقار، رمیز, محمد عمار, مجیب الرحمان، مبشر احمد، اکمل، محمدنبی، بابر عرف بھورا، عرفان عرف کوئی، محمد اکرم عرف خارشی اور بلال گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ماڈل کالونی، پاپوش، گلشنِ معمار، گارڈن اور بریگیڈ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان میر عبدالحئی عرف لطیف، زبیر مصطفٰی، ثنااللّٰہ عرف سانو، جمیل خان عرف باندی، کامران عرف کامو، زیت اللّٰہ خان اور نوروز کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے۔

News Code 1894470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =