صدراردوغان کے بیان پر شام کا  شدید رد عمل/ اردوغان شامی عوام کے قاتل

شام نے ترک صدر اردوغان کو شامی عوام کا قاتل اور داعش کا حامی وبانی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر، داعش کے ذریعہ شام پر قبضہ کرنے میں ناکامی کے بعد اب خود جنگ کے میدان میں کود گئے ہیں اور داعش کی طرح اردوغان کو بھی شکست کور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام نے ترک صدر اردوغان کو شامی عوام کا قاتل اور داعش کا حامی وبانی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر، داعش کے ذریعہ شام پر قبضہ کرنے میں ناکامی کے بعد اب خود جنگ کے میدان میں کود گئے ہیں اور داعش کی طرح اردوغان کو بھی  شکست کور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

 شامی وزارت خارجہ نے ترک صدر کو شامی قوم کا قاتل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان کے ہاتھ شامی قوم کے خون سےر نگين ہیں۔ شامی وزارت خآرجہ کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں کا حامی انھیں ٹریننگ اور تربیت فراہم کروالا اردوغان شامی قوم کا حامی نہیں بن سکتا ، شامی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام ترکی کے صدراردوغان کے مکر و فریب سے آگاہ ہے۔ شامی فوج داعش دہشت گردوں کی طرح ترک فوج کو بھی ملک سے باہر نکالنے میں دیر نہیں کرےگی۔ شام کا کہنا ہے کہ ترکی نے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر لشکر کشی کی ہے ۔ جس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔

News Code 1894469

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =