مریم نواز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

پاکستانی عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدالت نے چوہدری شوگرملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ لاہور میں ڈیوٹی جج جواد الحسن نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت فاضل جج نے نیب پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں، تحقیقات مکمل ہونے پر چوہدری شوگر مل کا ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مریم نواز اور یوسف عباس کو 23 اکتوبر کو پیش کیا جائے۔

News Code 1894432

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =