جاپان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے بعد جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کے بعد جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کا جواب دینے پر غور ہوگا۔ جاپانی وزیر اعظم شنزوایبے نے کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل تجربات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔

ادھر جوائنٹ چیفس اسٹاف جنوبی کوریا کا کہنا ہے میزائل شمالی کوریا کے علاقے وونسان سے فائر کیے گئے، مزید تجربات کے پیش نظر فوج نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل جاپان کی سمندری حدود میں داغے گئے۔

News Code 1894239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =