سعودی بادشاہ کی اپنے ذاتی محافظ کے قاتل کے باپ سے ملاقات

سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے اپنے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کے قاتل کے باپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان نے اپنے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کے قاتل کے باپ مشعل ممدوح آل علی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں شاہی دربار کے مشیر سعد الشتری بھی موجود تھے۔مشعل ممدوح آل علی نے اس ملاقات میں عبدالعزیز الفغم کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدالعزیز الفغم کے قتل کے بعد بہت سے سوالات پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ عبدالعزیز الفغم کے پاس سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق بھی کافی اطلاعات تھیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ افغم کے قتل میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہے سعودی حکومت نے ایک ایسے فرد کو راستے سے ہٹا دیا ہے جس کے پاس شاہی دربار کی اطلاعات کے بیشمار خزانہ تھا۔ لیکن سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ عبدالعزیز کو ذاتیلڑائی میں قتل کیا گیا ہے۔

News Code 1894181

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha