مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کی آپسی لڑائی میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لڑائی النصرہ محاذ کے دہشت گردوں اور احرار الشام کے دہشت گردوں کے درمیان جمعہ کو شروع ہوئی جس کے نتیجے میں اب تک 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
شامی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے درمیان بلین گاؤں پر قبضہ کرنے کے سلسلے میں لڑائی جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ