مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سات روزہ امریکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد وطن واپس پہنچےہیں۔ وزیراعظم 21ستمبرکواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلیے نیویارک پہنچے تھے۔ عمران خان نے نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،ترک صدر رجب طیب اردوغان، ایرانی صدر حسن روحانی ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت کئی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سات روزہ امریکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔
News ID 1894167
آپ کا تبصرہ