کشمیر میں بھارتی افسر نے خودکشی کرلی

کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورس کے ایک افسر نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورس کے ایک افسر نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق جموں کے علاقے میں انڈیا تبت بارڈر پولیس کے اے ایس آئی جسونت سنگھ نے ڈیوٹی کےدوران اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

جسونت سنگھ کی گردن میں گولی لگی اور اس کی لاش جموں میں انڈو تبت بارڈر پولیس کمپلیکس سے ملی، اے ایس آئی کو ہماچل کے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے ہی دم توڑ گیا۔ خود کشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے، واقعہ واضح طور پر خودکشی کا لگتا ہے تاہم تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1894166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =