29 ستمبر، 2019، 12:18 PM

سعودی عرب کے بادشاہ کا ذاتی محافظ ہلاک

سعودی عرب کے بادشاہ کا ذاتی محافظ ہلاک

سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے ذاتی محافظ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک سلمان کے ذاتی محافظ کو اس کے دوست نے ذاتی اختلافات کی بنا پر قتل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الفغم سعودی عرب کے سابق بادشاہ ملک عبداللہ کے بھی ذاتی محافظ تھے اور اس کی موت کے بعد وہ ملک سلمان کے ذاتی محافظ بن گئے۔ ملک سلمان نے2017 میں  اسے بریگیڈيئر کے عہدے پر ترقی  دیدی۔ ابھی تک اس کی ہلاکت کے بارے میں سرکاری طور پر خاموشی طاری ہے۔

News Code 1894158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha