بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھارہی ہے

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اہلکار اور پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اہلکار اور پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھارہی ہے۔ پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ مودی حکومت سیکولربھارت کےنظریےکابھی قتل کررہی ہے، بھارت30سال سے کشمیرمیں مظالم ڈھارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا خوفناک چہرہ بےنقاب کیا۔ گاندھی کو قتل کرنے والے آج سیکولر انڈیا کے نظریے کو قتل کررہے ہیں، آر ایس ایس کو 3 بار بھارت میں پابندی کا شکار ہونا پڑا، کیا بھارت کے پاس اتنا حوصلہ ہے کہ وہ عالمی مبصرین کو سب دکھا سکے۔ ذوالقرنین چھینہ نے مزید کہا  کہ بھارت کشمیرکا ذکرتک کرنےسےکترارہا ہے، کشمیریوں کوبولنےکی اجازت دینےسےبھارت کیوں گھبرارہاہے، گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن نےدہشت گردی کااعتراف کیا، بھارت کوپہلوخان کے قاتلوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا۔

News Code 1894149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =