مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ مشتاق منہاس نے کہا کہ اسپتالوں میں ہائی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر زلزلے کی اطلاع ملتے ہی اپنا دورہ لاہور مختصر کرکے میرپور روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔ وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے مزید کہا کہ اپر جہلم نہر میں شگاف سے متعدد علاقے ڈوبنے کا خدشہ ہے، شگاف کو پر کرنے کے لیے ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
News Code 1894035
آپ کا تبصرہ