مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کووزارت خارجہ طلب کرکے روسی نمائندوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس ميں شرکت کے لئے ویزا صادر نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام عالمی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ امریکہ نے ایرانی وفد کو بھی ویزا صادر کرنے میں کافی پس و پیش کیا۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے دباؤ کے طور پر استمعال کررہا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو میں تعینات امریکی سفیر کووزارت خارجہ طلب کرکے روسی نمائندوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس ميں شرکت کے لئے ویزا صادر نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
News Code 1894032
آپ کا تبصرہ