برطانوی پارلیمنٹ کی عارضی معطلی منسوخ

برطانوی سپریم کورٹ کی 11 رکنی بنچ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے پارلیمنٹ کی عارضی معطلی کوغیر آئینی قراردیتے ہوئے منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی سپریم کورٹ کی 11 رکنی بنچ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے پارلیمنٹ کی عارضی معطلی کوغیر آئینی قراردیتے ہوئے منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل  یہ مقدمہ برطانوی خاتون تاجر گینا ملر کی جانب سے برٹش ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا جس پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا کہ پارلیمنٹ کی معطلی حکومت کا کام ہے اور عدالت اس بارے میں کوئی اختیار نہیں رکھتی۔ گینا ملر نے اس فیصلے کے خلاف برطانوی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس کی سماعت گزشتہ تین روز سے جاری تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم بورس جانسن کے مشورے پر ملکہ برطانیہ نے 28 اگست 2019 کے روز پارلیمنٹ کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے تحت برطانوی پارلیمنٹ 10 سے 14 اکتوبر تک معطل رہے گی۔ برطانوی سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو فرائض کی انجام دہی سے روکنا غیر قانونی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اسپیکر کو حکم دیا ہے کہ وہ برطانوی ایوانِ عام (ہاؤس آف کامنز) کا اجلاس فوری طور پر طلب کریں۔

News Code 1894028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =