سعودی عرب کی گذشتہ 12 گھنٹوں میں 42 بار یمن کی شہری آبادی پر بمباری

یمنی فوج کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں 42 بار یمن کی شہری آبادی پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنارکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن پر سعودی عرب کے بھیانک جرائم اور جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں 42 بار یمن کی شہری آبادی پر بمباری کی ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمارے امن و صلح  کے پیغام کو نظر انداز کردیا ہے اور وہ جنگ جاری رکھنے کے ناپاک عزائم پر قائم ہے ۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج اور عوام سعودی عرب کو تاریخی اور فیصلہ کن سبق سکھائیں گے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے نہتے شہریوں ، بچوں اور عورتوں کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے اور اسے مناسب وقت میںم نہ توڑ جراب دیا جائےگا۔

News Code 1894020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha