ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے تہران میں مسلح افواج کی پریڈ کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں مسلح افواج کی پریڈ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں مسلح افواج کی پریڈ  کی شاندار تقریب کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایران کے تمام صوبوں میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے فوجی پریڈ کی شاندار تقریبات منعقد ہورہی ہیں ۔

ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے تہران میں منعقد ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ میں صدر حسن روحانی، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری ، ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی ، رہبر معظم کے اعلی فوجی مشیر رحیم صفوی اور ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی سمیت اعلی فوجی کمانڈرموجود ہیں ۔ صدر حسن روحانی اس تقریب سے خطاب کریں گے۔

News Code 1893957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =