مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں صدر بیرونی پولیس تھانے کے حدود سے مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے پر مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔ مذکورہ شخص کو پولیس نے 12 سالہ بچے کے طبی معائنے کے بعد گرفتار کیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ اس واقعے کا علم جب سینٹرل پولیس افسر محمد فیصل رانا کو ہوا تو انہوں نے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) صدر رائے مظہر اقبال کو بچے کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ تاہم جب پولیس کارروائی کے لیے پہنچی تو ملزم نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بچے کے طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ اس کے ساتھ بدفعلی کی گئی جس کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا تاہم پولیس نے اس سلسلے میں ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔جنسی استحصال کا نشانہ بننے والے بچے کے والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔

پاکستان کے شہر راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں صدر بیرونی پولیس تھانے کے حدود سے مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے پر مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔
News Code 1893945
آپ کا تبصرہ