پاکستانی فوج کے میجر اور سپاہی بم دھماکے میں ہلاک

پاکستان کے ضلع مہمند کی سرحد پر وہابی دہشت گردوں کی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلع مہمند کی سرحد پر وہابی دہشت گردوں کی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی جاں بحق ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پروہابی دہشت گردوں کی بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین جاں بحق ہوگئے، میجر عدیل شاہد کراچی اور 23سالہ سپاہی فراز کوٹلی کے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین مہمند ایجنسی میں باڑ کے کام کے دوران شہید ہوئے، شہید میجر اور ان کی ٹیم باڑ کی تنصیب کے کام کی نگرانی کر رہی تھی، بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے نصب کر رکھی تھیں۔

News Code 1893927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =