مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کیسنا 177 نے ٹورینس میونسپل ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد فضا میں ہچکولے کھانے لگا اور تیزی سے نیچے آتے ہوئے ایک شاپنگ سینٹر کے چھت پر آ گرا۔
طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔ طیارے میں صرف دو افراد سوار تھے جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ