مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارتی لیڈر شپ ہندو توا کو عام کررہی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے، عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
پاکستان کے صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔
News ID 1893925
آپ کا تبصرہ