پاکستان میں لڑکی نے لڑکے کو آگ لگا دی

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں لڑکی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں لڑکی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ اوپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سندس نامی لڑکی نے یاسین نامی لڑکے کو زندہ جلا دیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ سندس نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی، جس سے نوجوان شدید جھلس گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان اس وقت لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ کا مقدمہ لڑکی سندس اور اس کےنامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

News Code 1893923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =