پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ پاکستانی پولیس کی نااہلی کا مظہر

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک اور صوبے میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے بڑھتے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانی پولیس کی نااہلی قراردیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکس پریشس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملک اور صوبے میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے بڑھتے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانی پولیس کی نااہلی قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اعلی سطح کے اجلاس میں قصور کے شہر چونیاں میں بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کے بارے میں  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ٹھیک کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، صرف معطلیاں کافی نہیں بلکہ غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے اور ان کا کڑا احتساب ہوگا، میں کسی نا اہل افسر یا اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا اور جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے بچوں کے بہیمانہ قتل پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بچوں کی گمشدگی کے باوجود فوری اقدامات نہیں کئے، بار بار ایسے واقعات پولیس کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے، خدانخواستہ یہ واقعہ ہمارے بچے سے ہو تو ہم پر کیا بیتے گی، جن کے پیارے بچے دنیا سے چلے گئے اس کا دکھ وہی جانتے ہیں، مقتول بچوں کی بازیابی کیلئے جدید انداز سے تفتیش کی جاتی تو ایسے اندوہناک واقعہ سے بچاجاسکتا تھا۔ وزیر اعلی نے چونیاں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو رونماہونے سے روکنا ضروری ہے۔

News Code 1893917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =