مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت اینٹی نارکوٹک فورس " اے این ایف " کی خصوصی عدالت نے مسترد کردی۔ اطلاعات کے مطابق اینٹی نارکوٹک فورس کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تاہم عدالت نے رانا ثناءاللہ کے شریک پایچ ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرلی، اسپیشل سینٹرل جج خالد بشیر نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی اور وہ منشیات کیس میں جیل کی ہوا کھا رہے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت اینٹی نارکوٹک فورس " اے این ایف " کی خصوصی عدالت نے مسترد کردی۔
News ID 1893914
آپ کا تبصرہ