ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا پروفیسر کریسٹن بونوکے انتقال پر تعزيتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فرانسیسی محقق اور قرآن مجید کے مترجم پروفیسر کریسٹن بونو معروف یحیی علوی کے اچانک انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فرانسیسی محقق اور قرآن مجید کے مترجم پروفیسر کریسٹن بونو معروف یحیی علوی کے اچانک انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ایرانی اسپیکر نے اپنے پیغام میں علوم اسلامی، فلفسہ ، ادیان اور عرفان کے شعبوں میں مرحوم یحیی علوی کو  ممتاز استاد اور اہم شخصیت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے یورپ میں اسلامی معارف کی نشر و اشاعت کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے اور مرحوم کے اہلخانہ ، پسماندگان اور دوستداروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

News Code 1893282

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =