مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کا پہلاانسان نما روبوٹ کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق روسی خلائی جہاز سویوز کے ذریعہ جمعرات کو بھیجا گیا روبوٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں لینڈ کرگیا ہے۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی روسی روبوٹ کے پہنچنے کی تصدیق کردی ہے، روسی روبوٹ 7 ستمبر تک خلا میں موجود رہے گا اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں خلا بازوں کے ساتھ کام کرنے کی تربیت لے گا۔روسی روبوٹ کو خلا میں بھیجنے کی پہلی کوشش گزشتہ ہفتے ناکام ہوگئی تھی۔
آپ کا تبصرہ