بھارت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا

بھارتی صحافی اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے بھارت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی صحافی اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد سے بھارت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا تھا۔

اروندھتی رائے نے کہا کہ کئی سالوں سے اس سیکولر ملک کے اونچی ذات کے ہندوؤں نے اقلیتوں کے خلاف اپنی فوج کو استعمال کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب، گوا اور حیدرآباد میں اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمان بستے ہیں، پنجاب میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، ناگالینڈ اور منی پور میں قبائلی علاقے کے لوگ رہتے ہیں جبکہ میزورام میں عیسائیت مذہب کے پیروکاروں کی تعداد زیادہ ہے،اور انہی تمام علاقوں میں بھارت نے فوج تعینات کی ہوئی ہے۔

News Code 1893275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =