پاکستان کی موجودہ حکومت میں کشمیری عوام کو حقوق دلوانے کی اہلیت نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظءار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت میں کشمیری عوام کو حقوق دلوانے کی اہلیت نہیں ، وہ داخلی اختلافات میں الجھی ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت میں کشمیری عوام کو حقوق دلوانے کی اہلیت نہیں ، وہ داخلی اختلافات میں الجھی ہوئی ہے۔

اسکردو میں پریس کانفرنس کے دوران کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاؤں گا کشمیر کاز پر آواز بلند کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی صلاحیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستنا کی موجودہ حکومت میں اہلیت نہیں کہ وہ کشمیری عوام کو حقوق دلواسکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کس منہ سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہی ہے، اگر یہی اپوزیشن کرے گی تو حکمرانی اور عوامی مسائل کون حل کرے گا؟

News Code 1893221

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =