ایمیزون کے جنگلات میں سیکڑوں مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

برازیل کے شمالی حصے میں واقع وسیع و عریض ایمیزون کے جنگلات میں سیکڑوں مقامات پر نئی آگ بھڑک اٹھی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شمالی حصے میں واقع وسیع و عریض ایمیزون کے جنگلات میں سیکڑوں مقامات پر نئی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو پراس دہائی کی شدید ترین آگ بجھانے کے لیے عالمی دباؤ بڑھ گیا۔  اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایمیزون میں لگنے والی آگ کے باعث برازیل کے علاوہ دیگر شمالی ریاستوں سمیت رونڈونیا اور آکرے بھی متاثر ہورہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس برازیل کے جنگل میں 78 ہزار 383 مرتبہ آگ لگنے کے واقعات پیش آئے جو 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔  رپورٹس کے مطابق برازیل کے جنگلات میں 72 ہزار سے زائد مرتبہ آگ لگ چکی ہے اور گزشتہ برس کے مقابلے ان واقعات میں 84 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔برازیل کی نیشنل انسٹیٹوٹ فار اسپیس ریسرچ (این آئی پی ای) کے مطابق نصف آگ ایمیزون کے جنگل میں لگی، جہاں تقریباً 2 کروڑ آبادی رہائش پذیر ہے۔  ماہرین کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو کم از کم ایک ہزار 663 مقامات پر نئی آگ بھڑک اٹھی۔

آگ سے متعلق نئے اعداد وشمار کے بعد برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے عسکری قیادت کو آتشزدگی سے نمٹنے اور خطے میں مجرمانہ کارروائیوں کے خاتمے کی اجازت دے دی ہے۔

News Code 1893216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =