مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایک اعلی اہلکار نے رائٹرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیروت کے اطراف میں اسرائیل کے 2 ڈرون طیارے تباہ اور سرنگوں ہوگئے ہیں۔
حزب اللہ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ پہلا ڈرون طیارہ بیروت کے ضاحیہ علاقہ میں تباہ ہوا جبکہ دوسرا ڈرون طیاروہ زمین کی سطح کے نزدیک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ دوسرے ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں کچھ مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ