امریکہ کے نئے میزائل تجربہ سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز

چین کا کہنا ہے امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرکے عالمی اور علاقائی امن کیلئے سازگار اقدامات کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کا کہنا ہے امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرکے عالمی اور علاقائی امن کیلئے سازگار اقدامات کرے۔ امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

News Code 1893113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =