لاؤس میں بس حادثے میں 13 چینی سیاح ہلاک

لاؤس کے دارالحکومت ویژن تیان میں چینی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لاؤس کے دارالحکومت ویژن تیان میں چینی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق لاؤس میں 41 چینی سیاحوں کو دارالحکومت ویژین تیان سے شمالی سیاحتی قصبے لوآنگ پرابانگ لے جانے والی بس بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

چین کی پیپلز لبریش آرمی کے ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر اے زیڈ-8 جی نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اور دشوار گزار علاقے میں حادثے کے شکار افراد کو اسپتال منتقل کیا جب کہ مقامی ریسکیو اداروں نے بس میں پھنسے ہوئے مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

اسپتال میں زخمی چینی سیاحوں کو تمام تر طبی امداد فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے چین کے سفارت خانے کا عملہ بھی موجود ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں چین منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

News Code 1893095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =