بھارت میں بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 8 ٹکڑے کردیئے

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں نافرمان اور درندہ صفت بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 8 ٹکڑے کرکے پلاسٹک کے برتنوں میں چھپا دیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست تلنگانہ میں نافرمان اور درندہ صفت بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 8 ٹکڑے کرکے پلاسٹک کے برتنوں میں چھپا دیئے۔ اطلاعات کے مطابق تلنگانہ میں 39 سالہ بے روزگار کشن نے اپنے 80 سالہ باپ کو قتل کرکے لاش کو تیز دھار آلوں سے ٹکڑے ٹکڑے کیا اور پھر ان ٹکڑوں کو پلاسٹک کے 8 برتنوں میں چھپا دیا تاہم ہمسائیوں نے سخت بدبو پھیلنے پر پولیس کو طلب کرلیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں برتنوں میں چھپائے گئے جسم کے مختلف حصوں کو برآمد کر کے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس نے اقبالی بیان میں باپ کو مشروب میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کرنے اور پھر قتل کر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کرلیا۔مقتول کی اہلیہ اور بیٹیوں نے پولیس کو بتایا کہ کشن بے روزگاری کی وجہ سے خرچے کے لیے باپ سے پیسے مانگتا رہتا تھا اور گزشتہ رات بھی ایسا ہی ہوا جس پر تلخ کلامی ہوئی لیکن بعد میں بات سنبھل گئی تھی۔ رات گئے باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اپنی ماں اور بہنوں کو ڈراتا دھمکاتا رہا۔

News Code 1893075

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha