مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق العالم نے باخـر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کے شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزاکی ہندوستان میں اپنا علاج کرائے بغیر ہی نائجیریا واپس پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نائجیریا کی حکومت کی طرف سےان کے علاج میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ انھوں نے کہا کہ نائجیریا کی حکومت نے ان کے علاج کے سلسلے میں ہندوستانی حکومت کو غلط اطلاعات فراہم کی تھیں ۔ اس لئے وہ نائجیریا کی حکومت کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اپنا علاج نہیں کرانا چاہتے تھے۔ اسی وجہ سے انھوں نے اسپتال کے شرائط کو قبول کرنے کے بجائے وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے ہمیں اسپتال کے شرائط قبول کرنے یا وطن واپس جانے کے لئےصرف 2 گھنٹے کا وقت دیا تھا اور ہم نے اسپتال کے شرائط قبول کرنے کے بجائے نائجیریا واپس جانے کا فیصلہ کیا۔
نائجیریا کے شیعوں کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزاکی ہندوستان میں اپنا علاج کرائے بغیر ہی نائجیریا واپس پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1892974
آپ کا تبصرہ