کشمیر کے گورنرکی پاکستان کو دھمکی/کشمیر سے بھارت مخالفین کا خاتمہ

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان نہیں ہے،جموں و کشمیر سے بھارت کے تمام دشمنوں کا خاتمہ کردیا جائےگا

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان نہیں ہے،جموں و کشمیر سے بھارت کے تمام دشمنوں کا خاتمہ کردیا جائےگا۔ ستیہ پال ملک نے کہا کہ ، اس بارجموں وکشمیرمیں 15 اگست زیادہ جوش وخروش سےمنایا جائےگا۔انہوں  نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کشمیرہندوستان کا اٹوٹ حصہ نہیں ہے،پاکستانی وزیر خارجہ کو معلوم  ہونا  چاہئے کہ یہ دوماہ پہلےکا ہندوستان ہے،یہ تبدیل شدہ ہندوستان ہےاوراگروہ بارڈرپرکسی بھی طرح کا ایڈوینچرکریں گے، توانہیں ایسی سزا ملےگی کہ وہ کبھی سرنہیں اٹھا پائیں گے،جودہشت گرد انہوں نےبھیج رکھے ہیں یا بھیجیں گےان سے بھی ہم بہت ہی سختی کے ساتھ پیش   آنے والے ہیں، آرٹیکل 370 ختم کےبعد یہاں پردہشت گردوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال  ملک کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے وادی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی کوحراست میں رکھا ہے۔

News Code 1892916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =