پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سکیورٹی کونسل میں جانے کا فیصلہ

کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام کے خلاف پاکستان نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام کے خلاف پاکستان نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس بات کا اعلان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا، ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے کشمیر کو اندورنی معاملہ کہنا قانونی طور پر غلط ہے جسے مسترد کرتے ہیں، اس معاملے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں دوبارہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر جواہر لال نہرو کے 14 وعدے موجود ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اس کے عوام کی خواہش کے مطابق ہو گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 28 ممالک کو کشمیر سے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا 70 برس پہلے کشمیریوں کے لیے فلاح و بہبود پر کوئی قدغن تھی؟ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارت نے جیل بنادیا، کیا یہ فلاح و بہبود کا اقدام ہے؟ کشمیر بین الاقوامی متنا زع مسئلہ ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آرٹیکل 370 بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، بھارتی یک طرفہ اقدام کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہو ں گے۔

News Code 1892799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha