افغانستان میں مسافر بس کا سڑک کنارے بم سے ٹکرانے سے 28 افراد ہلاک

مغربی افغانستان میں مسافر بس کا سڑک کنارے بم سے ٹکر کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی افغانستان میں مسافر بس کا سڑک کنارے بم سے ٹکر کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کے صوبے فرا کے ترجمان کے مطابق قندھار ہیرات ہائی وے پر مسافر بس طالبان کے سڑک کنارے بم سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے اب تک 28 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے. دھماکے سے متاثرہ تمام افراد عام شہری تھے جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ طالبان کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2019 کے پہلے 6 ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ سال کے اس ہی عرصے کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے 27 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکہ اور افغان فورسز نے طالبان اور دیگر باغی تنظیموں سے زیادہ شہریوں کے قتل کیے ہیں۔

News Code 1892576

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =