مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی تبدیلی قابل قبول نہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر میں فوجی کاررواغی جاری ہے، وادی میں صورتحال تشویش ناک ہے، کشمیر میں تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، کوئی ایسا عمل جس سے آبادیاتی تبدیلی کا خدشہ ہو وہ قابل قبول نہیں ہے، ہم ڈیموگرافک تبدیلی کےکسی بھی خدشے سے نمٹنے کی کوشش کریں گے، بھارتی حکومت ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ مسئلہ قرار دیتی آئی ہے۔ بھارت نے کبھی مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول نہیں کی اور وہ تو شملہ معاہدے کے تحت بھی مذاکرات پر تیار نہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کسی بھی قسم کی آبادیاتی تبدیلی قابل قبول نہیں۔
News ID 1892557
آپ کا تبصرہ